کپل شرما کے نئے شو میں ان کے ہمراہ نوجوت سنگھ سدھو بھی ہوں گے

ممبئی۔ : بھارتی کامیڈین کپل شرما کے نئے شو’’فیملی ٹائم‘‘ میں ان کے ہمراہ نوجوت سنگھ سدھو بھی میزبان ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کامیڈینکپل شرما نے اپنی فلم ’’فرنگی‘‘ کے بعد دوبارہ کامیڈی شو کی طرف رخ کر لیا۔ کپل شرما کا نیا شو’’فیملی ٹائم‘‘ کے نام سے ہے جس میںان کے ہمراہ بھارتی سیاست دان و ٹی وی شخصیت اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ہوں گے۔ شو کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔امید ہے کہ شو 25مارچ کو آن ائیر کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp