عامر خان کی انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ ماں کے نام منسوب

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام جوائن کیا اور اپنی پہلی پوسٹ کو اپنی ماں کے نام منسوب کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی پہلی پوسٹ کو اپنی ماں کے نام منسوب کرتے ہوئے کہا کہ میںآج جو بھی ہوں اپنی ماں کی وجہ سے ہوں۔ عامر خان ان دنوں امیتابھ بچن ،کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp