جیکولین فرنینڈس نے کتھک ڈانس سیکھنا شروع کر دیا

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کتھک ڈانس کے لئے تربیت لینا شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے گھڑ سواری، مارشل آرٹس اور پول ڈانس میں خود کو منوانے کے بعد اب کتھک دانس کی تربیت لینا شروع کر دی ہے۔ جیکولین ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ریس3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، جو جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp