فلم ’’لوراتری‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی بڑودا میں مکمل

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کی فلم ’’لوراتری‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی بڑودا میں مکمل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایوش شرما اور وارینا حسین نے اپنی پہلی فلم ’’لوراتری‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی بڑودا میں مکمل کر لی۔ فلم کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی احمد آباد میںکی جائے گی۔ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم میں سلمان خان کا مشہور گانا ’’او ہو جانے جانا‘‘ کا نیا ورژن شامل کیا جائے گا۔فلم کے ہدایتکار ابھیراج میناوالا ہین ۔ فلم 5اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp