فلم ’’اکتوبر‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ، 20 ملین لائکس حاصل کر لئے

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ،ٹریلر کواب تک 20ملین سے زائد شائقین نے لائک کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس کو شائقین نے بے حد پسند کیا اور اب تک 20 ملین سے زائد شائقین نے اسے دیکھا پسند کیا اور شئیر کیا ہے۔ فلم میں ورون دھون کے ساتھ بانیتا سندھو ہیں۔ فلم کے ہدایتکار شوجیت سرکار ہیں۔فلم13 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp