نکھل اڈوانی کو آپریشن بٹلا ہائوس پر فلم بنانے کی اجازت مل گئی

ممبئی۔ : بالی وڈ پروڈیوسر نکھل اڈوانی کو آپریشن بٹلاہائوس پر فلم بنانے کی اجازت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نکھل ادوانی نے ایک سال قبل آپریشن بٹلا ہائوس پر فلم بنانے کا اعلان کیاتھا جس میں سیف علی خان کو کاسٹ کیا گیا لیکن سیف علی خان کے مصروف شیڈول کے باعث فلم پر کام شروع نہیں ہو سکا اور اب نکھل ادوانی کو فلم بنانے کی اجازت بھی مل گئی ہے، فلم کی کہانی 2008ء میںہو نے والے حقیقی واقعے سے متاثر ہو کربنائی گئی ہے جس میں ایک پولیس آپریشن کے دوران دو دہشت گروں کو مارتی ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ فلم میں سیف علی خان موہن چاند شرما کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم میں فیمیل کردار کے لئے سوناکشی سنہا کے نام پر گور کیا جا رہا ہے۔ فلم کی عکسبندی ستمبر میں شروع کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp