شوبز انڈسٹری کے ہر شعبے میں کامیابی کے ریکارڈ بنائوں گی‘ رابعہ منہاس

لاہور : ماڈل رابعہ منہاس نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے ہر شعبے میں کامیابی کے ریکارڈ بنائوں گی ‘ زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ،ٹی وی ،فلم کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماڈل رابعہ منہاس نے کہا کہ میں سب کا احترام کرتی ہوں ،تمام فنکاروں اور ماڈلز کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp