Daler Mehdi Convicted In Human Trafficking Case , Gets 2 Years Imprisonment

انسانی اسمگلنگ کیس میں بھگنڑا کلوگار دلیر مہدی مجرم قرار، دو سال قید کی سزا

پٹیالا : : لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے باہر بھیجنے کے الزام میں دلیر مہدی کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیر مہدی پر کئی لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کا کیس چل رہا تھا ۔دلیر مہدی دس لوگوں کو غیر قانونی طور پر امریکا لے کر گئے۔ عدالت نے دلیر مہدی کو مجرم قرار دے کر انہیں دو سال قید کی سزا سنا دی۔ ذرائع کے مطابق گلوکار دلیر مہدی اس وقت پنجاب پولیس کی حراست میں ہیں۔ دوسری جانب عدالت نے دلیر مہدی کی درخواست ضمانت بھی منظور کر لی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp