اداکارہ بشری انصاری کو فلم ڈائریکشن کی آفرز آنا شروع ہو گئیں

لاہور۔16 مارچ : ٹی وی کی نامور اداکارہ بشری انصاری کو فلم ڈائریکشن کی آفرز آنا شروع ہو گئیں مگر انہوں نے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق بشری انصاری جو بطور گلوکارہ ، کمپیئر اوررائیٹر طویل عرصے سے ڈراموں اور فلموں میں کام کر رہی ہیں انہیں کچھ فلم پرڈویوسز نے بطور ہدایت کار کام کرنے کی آفرز کیں مگر انہوں نے یہ کہا کر منع کر دیا کہ وہ خود کو ابھی ڈائریکشن کیلئے مناسب نہیں سمجھی ، یہ ایک مشکل کام ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلم میں اگر کوئی منفرد کردار ملا تو ضرور کروں گی ‘ میں بطور اداکارہ ہی کام کرنا چاہتی ہوں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp