کیریئر کے آغاز میں ڈانس کرناسب سے بڑی رکاوٹ اور ہچکی تھی، کترینہ کیف

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں ڈانس کرنا میرے لئے سب سے بڑی رکاوٹ تھی اور فلم ’’وانٹڈ ‘‘ پر کام کے دوران کوریوگرافرکی طرف سے یہ کہتے سنا کہ میں ڈانس میں زیرو ہوں جو میرے لئے سب سے بڑی ہچکی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی ان دنوں فلم’’ ہچکی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مختلف شوبز شخصیات کے انٹریو بھی کر رہی ہیں، انہوں نے اداکار شاہ رخ خان کے بعد اداکارہ کترینہ کیف سے انٹرویو میں پوچھا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی ہچکی کون سی تھی جس پر کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ڈانس کرنا سب سے بڑی رکاوٹ اور ہچکی تھی، تیلگو فلم کی عکسبندی کی دوران کوریوگرافر راجو سوندارم میرے ڈانس سے بہت زیادہ تنگ تھے لیکن انہوں نے اس وقت کچھ نہیں کہا لیکن فلم’’وانٹڈ ‘‘ پر کام کے دوران میں نے انہیں اداکار سلمان خان کو بتاتے سنا کہ میں ڈانس میں زیرو ہوں جو میرے لئے حیرانگی کا باعث تھا۔
اداکارہ کترینہ کیف ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو‘‘ میں دکھائی دیں گی جس میں اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما بھی شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp