ایک دن ضرور مراٹھی فلم کروں گی،جوہی چاولہ

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میں ایک دن ضرور مراٹھی فلم کروں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میں ایک دن ضرور مراٹھی فلم کروں گی، میں نے بہت سی مراٹھی فلمیں دیکھی ہیںجو معیاری مواد پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی فلمیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم’’ گلاب گینگ ‘‘ میں مجھے منفی کردار کی پیشکش ہونے پر غیریقینی صورتحال کا سامنا تھااور اس کے لئے فیملی فرینڈ و رائٹر مشتاق شیخ اور ہدایتکار سومیک سن سے مشورہ لیا کیونکہ فلم میں میرے مدمقابل اداکارہ مادھوری ڈکشت تھیں اور فلم میں مادھوری ڈکشت نے دشمن کو مارنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی میری آئیڈل تھیں جنہوں نے 90کی دہائی میں ایک مثال قائم کیا جس کی آج تک ہم پیروی کرتے ہیں۔ اداکارہ جوہی چاولہ فلم ’’زیرو‘‘ میں گیسٹ اپیئرینس دیں گی جس میں اداکار شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp