سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کی مصروفیات میں زبردست اضافہ

ْبیک وقت چار ڈرامہ سیریلز آخری سٹیشن ، نورالعین ، بیلا پور کی ڈین اور دے اجازت آن ایئر

لاہور : سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کی ٹی وی ڈرامہ مصروفیات میں زبردست اضافہ ،بیک وقت ان کی چار ڈرامہ سیریلز مختلف نجی ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہیں جن میں ڈرامہ سیریل آخری سٹیشن ، نورالعین ، بیلا پور کی ڈین اور دے اجازت شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ وہ ڈرامہ ’’دشمن ‘‘میں بھی مرکزی کردار کررہے ہیں ۔اس حوالے سے انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے خوشی اور اطمینان کی بات ہے کہ میںنے جوانی میں اس قدر کام نہیں کیا جو اس وقت کررہا ہوں ۔
مجھے دنیا کا اور کوئی کام آتا ہی نہیں ،بچپن سے ہی ریڈیو پاکستان سے منسلک رہا اور پھر ٹی وی کا حصہ بن گیا ۔آج ہمارے خاندان کی چوتھی نسل بھی شوبز کی دنیا میں داخل ہوچکی ہے ۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ میرے پرستار وںنے مجھے ہرکردار میں پسند کیا ہے مگر ڈرامہ سیریل ’’اندھیرا جالا ‘‘میں ڈائریکٹ حوالدار کو ملک گیر شہرت ملی اور آج بھی ڈائریکٹ حوالدار کی وجہ سے پہنچانا جاتا ہوں ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp