ْسلمان خان ہالی وڈ کے ایکشن کوآرڈینیٹر ٹوم سٹرتھرزکے ساتھ فلم ’’ریس 3‘‘ کے ایکشن مناظر کریں گے

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار سلمان خان ہالی وڈ کے ایکشن کوآرڈینیٹر ٹوم سٹرتھرز کے ساتھ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کے بعد اب فلم ’’ریس 3‘‘ کے بھی ایکشن مناظر کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ہالی وڈ کے ایکشن کوآرڈینیٹر ٹوم سٹروتھرز کے ساتھ فلم ’’ریس3‘‘ کے بھی ایکشن مناظر عکسبند کروائیں گے ۔اس سے پہلے علی عباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں بھی دونوں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ سلمان خان ان دنوں ابوظہبی میں فلم کی عکسبندی کر رہے ہیں جو آئندہ ڈیڑھ ماہ تک مکمل کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں۔ فلم رواں سال جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp