فلموں میں سینئر اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہئے، سید نور

لاہور : فلمساز ،ہدایتکار اور رائٹر سید نور نے کہا ہے کہ ہماری فلموں میں سینئر اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہئے، یہ سینئر فنکار جن میں بہار، نغمہ ، ندیم اور دیگر شامل ہیں ہمارا بہت بڑا سرمایہ ہیں، نئے فنکاروں کو ان سے سیکھنے کے بہتر مواقع حاصل ہونگے ، سید نور ان دنوں اپنی نئی فلم ’’بھائی وانٹڈ‘‘ کی نمائش کی تیاری کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp