شائقین کو سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ریس تھری کا بے چینی سے انتظار

ْ ممبئی : بولی وڈ سلطان سلمان خان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ اگرچہ رواں برس عید الفطر پر ریلیز ہوگی، تاہم شائقین کو ابھی سے اس کا بے حد انتظار ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ سلمان خان بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی کامیاب ترین فلم فرنچائز کا حصہ بنیں گے۔یہ فلم ’ریس‘ سیریز کی آنے والی تیسری فلم ہے، اس سے قبل دونوں فلموں میں مرکزی کردار سیف علی خان نے ادا کیا تھا۔
’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ ایک بار پھر جیکولین فرنانڈس ایکشن کرتی نظر آئینگی، جب کہ ساتھ ہی بوبی دیول اور انیل کپور بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔اگرچہ فلم کی پہلی جھلک گزشتہ ماہ 3 فروری کو جاری کی گئی تھی، جس میں صرف مرکزی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی آنکھوں کی جھلک دکھائی گئی تھی۔اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں سلمان خان نے ریس تھری میں اپنے کردار کی پہلی جھلک ٹوئٹر پر جاری کی تھی، جس میں وہ پسٹول تھامے ہوئے تھے، جس سے لگتا تھا کہ وہ فلم میں منفی کردار ادا کرتے نظر آئینگے

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp