روہن مہرا نے رنویر سنگھ کو اپنا آئیڈیل اور رول ماڈل قرار دے دیا

ممبئی : بھارتی ٹی وی و فلم اداکار روہن مہرا نے اداکار رنویر سنگھ کو اپنا آئیڈیل اور رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس جتنے بھی اداکار ہیں اداکار رنویر سنگھ ان میں سے بہترین اداکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اور فلم یوواسے کامیابی حاصل کرنے والے اداکار روہن مہرا نے اپنے آئیڈل اور رول ماڈل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اداکار رنویر سنگھ بے حد پسند ہیں اور اس وقت ہمارے پاس جتنے بھی اداکار ہیں اداکار رنویر سنگھ ان میں سے بہترین اداکار ہیں، انہوں نے فلم پدماوت میں منفی کردار جس خوبصورتی سے نبھایا اس کا سارا کریڈٹ ان کی عمدہ اداکاری صلاحیتوں کو جاتا ہے یہاں تک کہ ایک اداکار کے لئے تخلیقی اطمینان بہت ضروری ہے۔
۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp