والدین کے انتقال کے غم کو اداکاری میں مصروفیت سے دور کیا، شاہ رخ خان

ممبئی : بالی وڈ پرودکشن کمپنی یش راج فلمز نے اداکارہ رانی مکھرجی کے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ انٹرویو کی وڈیو جاری کر دی جس میں اداکار شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی ہچکی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے والدین کا انتقال زندگی کی سب سے بڑی ہچکی تھی اور انہوں نے اس درد کواداکاری میں مصروفیت سے دور کیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرودکشن کمپنی یش راج فلمز نے اداکارہ رانی مکھرجی کے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ انٹرویو کی وڈیو جاری کے ہے جس میں رانی مکھر جی نے اداکار شاہ رخ خان سے ان کی زندگی کی سب سے بڑی ہچکی اور اس پر کیسے قابو پانے کے حوالے سے گفتگو کی جس میں اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب وہ 15 سال کے تھے تو والد اور جب 26 سال کے تھے تو والدہ کا انتقال ہو گیا،جو میری زندگی کی سب سے بڑی ہچکی تھی، اس وقت ہم مالی طور پر کمزور تھے اور میں اس وقت ماسٹر کر رہا تھالیکن یہ درد میری زندگی پر حاوی ہونے کے باعث میں نے پڑھائی چھوڑ دی اور پھر میں نے اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا، میں اس درد اور غم کو کبھی بھلا نہیں سکا لیکن اداکاری میں خود کو مصروف کر لیا۔
اداکارہ رانی مکھرجی ان دنوں فلم ہچکی کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مختلف شوبز شخصیات کے انٹریو بھی کر رہی ہیں۔۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp