ابھے دیول فلم زیرو میں مختصر کردار ادا کریں گے

ممبئی : بالی وڈ اداکار ابھے دیول ہدایتکارآنند ایل رائے کی فلم زیرو میں مختصر کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں آنند ایل رائے کی فلم زیرو کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اداکار ابھے دیول فلم زیرو میں کیمیو کردار ادا کریں گے۔ اداکارہ کترینہ کیف نے ابھے دیول کے ساتھ فلم کے سیٹ پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، جس میں ابھے دیول کترینہ کیف کے دوست کا کردار ادا کریں گے جو انہیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp