جیک پاٹفلم بینوں کیلئے ایک سرپرائز فلم ہوگی نور حسن

, فلم کا سکرپٹ، لوکیشنز ، میوزک ، ڈائریکشن اور پروڈکشن سمیت ہر لحاظ سے بین الاقوامی معیار کی ہے

لاہور : اداکار و ماڈل نور حسن نے کہا ہے کہ جیک پاٹفلم بینوں کے لئے ایک سرپرائز فلم ہوگی،میری خوش قسمتی ہے کہ فلم انڈسٹری میں اس فلم کے ذریعے ڈیبیو کر رہا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے فلم کی بہت آفرز آئیں مگر میں کوئی ایسا پراجیکٹ کرنا چاہ رہا تھا کہ جو واقعی فلم ہو کیونکہ چند ایک کے علاوہ فلمیں باکس آفس پر کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑا مگرجیک پاٹ کا آئیڈیا اور کردار سنتے ہی تیار ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ، لوکیشنز ، میوزک ، ڈائریکشن اور پروڈکشن سمیت ہر لحاظ سے بین الاقوامی معیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے کہ جس کی آدھی سے زیادہ عکسبندی جزیرہ فوکھٹ، جیمز بانڈ آئی لینڈ اور کورل آئی لینڈ میں کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے یہاں پر فلمائے جانیوالے گانوں کے ٹیزر کو بے حد پسند کیا گیا ہے ۔۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp