دستاویزی فلموں سے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے، نصیر الدین شاہ

ممبئی : بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ دستاویزی فلموں سے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نصیر الدین شاہ نیانڈین ڈاکومنٹری فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئی کہا ہے کہ دستاویزی فلموں سے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے، انہون نے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ دستاویزی فلمیں بور ہوتی ہیں اس لئے وہ انہیں دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رخ نہیں کرتے، لیکن ہم دستاویزی فلموں کے ذریعے معاشرتی مسائل وک اجاگر کر سکتے ہیں جس کے ذریعے سے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ تقریب میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ فلم ساز نندتا داس، راج کمار ہیرانی اور راہول ڈھولکیا بھی موجود تھے۔۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp