گلوکارہ ہیر سنگھار بیسٹ سنگنگ پر ’’وومن آف دی ایئر‘‘ایوارڈ کیلئے نامز د

لاہور : پاکستان کی نامور معروف گلوکارہ ہیر سنگھار کو بہترین گلوکاری اور پرفارمنس کی بنا پر وومن آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا ہے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب 22مارچ کو لاہور میں ہوگی۔ایوارڈ تقریب کرن ویلفیئر فانڈیشن کے زیر اہتمام ہوگی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ان کی اپنی اپنی فیلڈ میں بہترین کارکردگی کی بنا پر ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ہیر سنگھار نے کہا کہ یہ ان کیلئے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے اور وہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔انہوں نے کہا اس طرح کی حوصلہ افزائی سے ان کے کام میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔انہوں نے ایوارڈ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہیر سنگھار کو ایوارڈ کیلئے نامز کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp