ابھے دیول کی 42 ویں سالگرہ منائی گئی

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار ابھیدیولنے اپنی 42 ویں سالگرہ منائی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ابھے دیول 15 مارچ 1976ء کو دیول فیمیلی میں ممبئی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2005ء میں فلمساز امتیاز علی کی فلم ’’سوچا نہ تھا‘‘ سے کیا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جس کے بعد انہیں متعدد فلموں کی پیشکش ہوئی، ان کی معروف فلموں میں ’’آہستہ آہستہ‘‘، ’’ایک چالیس کی لاسٹ لوکل‘‘، ’’اوئے لکی لکی اوئے‘‘، ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘، ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ اور دیگر شامل ہیں،انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp