انوپم کھیر کی پریانکا چوپڑا سے’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کے سیٹ پر ملاقات

نیویارک۔ : بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امریکی ٹی وی سیریز ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کے سیٹ پر نیویارک میں ملاقات کی اور ان کے کام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا سے نیویارک میں امریکی ٹی وی سیریز ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کے سیٹ پر ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملاقات کے دوران پریانکا چوپڑا کی محبت اور گرمجوش استقبال پر ان کے شکرگزار ہیں، پریانکاایک بڑی سٹار ہیں اور ان کے کام پر فخر ہے۔ جس پر پریانکا چوپڑا نے انوپم کھیر سے ملنے اور ان کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ انہوں نے انوپم کھیر کے کام پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp