ودھو ونود چوپڑا کی نئی فلم کی عکسبندی کشمیر میں شروع

ممبئی۔ : بالی وڈ ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نے اپنی نئی فلم کی عکسبندی کشمیر میں شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا کی نئی فلم کی کہانی 1990sمیں کشمیریوں کے اپنے گھروں سے ہجرت پر مبنی ہے جس کی عکسبندی کشمیر میں شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشیش نیجھاون کا کہنا ہے کہ فلم میں زیادہ تر نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp