امیتابھ بچن کو بھاری کپڑوں کی وجہ سے درد ہوا ،

تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے، عامر خان

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کی حالت اب ٹھیک ہے، انہیں بھاری کپڑوں کی وجہ سے کندھے اور کمر کا درد ہوا تھا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی جودھ پور میں کر رہے ہیںاور اسی دوران امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہو گئی ،جنہیں ڈاکٹر کو دکھایا گیا تو ڈاکٹر نے درد کی وجہ آرام نہ کرنا بتائی ۔امیتابھ بچن نے بھی پنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عامر خان، امیتابھ بچن، فاطمہ ثناء شیخ اور کترینہ کیف شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp