نندیش سنگھ نے فلم ’’سپر 30‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

ممبئی ۔ : بھارتی ٹی وی اداکار نندیش سنگھ نے فلم ’’سپر 30‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی ادکار نندیش سنگھ نے وکاس بھل کی فلم ’’سپر30‘‘ سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ۔ فلم میں نندیش کمار پرانو کمار کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی معروف ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہے،فلم میں ریتھک روشن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ نندیش سنگھ نے فلم کی عکسبندی راجھستان میں شروع کر دی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp