ودیت جموال نے فلم ’’جنگلی‘‘ کے لئے ہاتھیوں سے رابطہ قائم کرنے کی تربیت حاصل کر لی

ممبئی ۔ : بالی وڈ ادکار ودیت جموال نے فلم ’’جنگلی‘‘ کے لئے ہاتھیوں سے رابطہ قائم کرنے کی تربیت حاصل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموال ان دنوں چک روسل کی فلم ’’جنگلی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، اداکار ودیت جموال فلم میں ایسے لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ہاتھیوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اور ایسے لوگوں کو بے نقاب کرتاہے جو اس کام میں ملوث ہوتے ہیں۔ ودیت نے فلم کے لئے ہاتھیوں سے رابطہ قائم کرنے اور انکو احکامات دینے کی تربیت حاصل کی ہے اور وہ اپنا فارغ وقت ہاتھیوں تسکر جائی اور اون کے ساتھ گزارتے ہیں۔ فلم رواں سال19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp