عامر خان نے’ ’انسٹا گرام‘‘ جوائن کرلیا

بغیر کچھ پوسٹ کیے ہی مداحوں کی تعداد 2لاکھ 21 ہزار تک جا پہنچی

ممبئی : بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر’ انسٹا گرام‘ جوائن کرلیاجس پربغیر کچھ پوسٹ کیے ہی مداحوں کی تعداد 2لاکھ 21 ہزار تک جا پہنچی ہے۔بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان آج اپنی 53و یں سالگرہ منارہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹا گرام پر انٹری دے کر مداحوں کو ناصرف خوش کردیا ہے بلکہ ان کے مداح عامر خان کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ پوسٹ کییجانے کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
بغیر کچھ پوسٹ کییہی عامر خان کی انسٹا پر مداحوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ ہیش ٹیگ عامراور ہیش ٹیگ آن انسٹا گرام ٹوئٹر پر خوب ٹرینڈ کر رہا ہے۔واضح رہے ان دنوں عامر خان اپنی آنے والی نئی فلم’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے اپنے انسٹا پرتصویر بھی اسی فلمی کردار کی لگائی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp