بھارتی اداکار نریندرا جھا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

نریندرا جھا نے رئیس، قابل اور حیدر جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

ممبئی : بالی ووڈ اداکار نریندرا جھا 55 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں رئیس ، قابل اور حیدر جیسی کامیاب فلموں میں پولیس آفیسر اور گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دینے والے اداکار نریندرا جھا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اداکار اپنے فارم ہاو?س میں تھے جہاں انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔
نریندرا کے انتقال پر فلم و ڈرامہ پروڈیو سر ایکتا کپور نے ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ کیپٹن ہاو?س سے اتیہاس میں وہ واحد اداکار تھے جن کے ساتھ میں نے کام کیا۔اداکار منوج باجپائی نے اس خبر پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا نریندرا کی موت ناقابل یقین ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ کیا ہو رہا ہے۔اداکار روہت رائے نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ نریندرا جھا ہمیں چھوڑ کر جا چکے ہیں وہ انتہائی قابل احترام اور ذہین انسان تھے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp