الحمرا ریسرچ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح جلد ہو گا

لاہور۔15 مارچ : لاہورآرٹس کونسل کے زیرا ہتمام الحمرا ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح جلد ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کریںگے، الحمراء ریسرچ سنٹرلائبریری ریفرنس اور آرکائیوز کے شعبوں پر مبنی ہے، اس ریسرچ سنٹر میں نایاب ڈراموں کے سکرپٹ و ریکارڈنگ، عالمی وادبی کانفرنسز کے ریکارڈ کا ذخیرہ، الحمراء میںمنعقد ہونے والے پروگرامز کی تصاویر و ریکارڈنگ ، نایاب گیتوں کے مجموعے رکھے گئے ہیں، فنون لطیفہ اور شوبزکے موضوعات پر مبنی پانچ ہزارکتب بھی اس ریسرچ سنٹر کا حصہ ہیں، ا خباری تراشوں کا ریکارڈ اس آکائیوز میں رکھا گیا ہے، اس ریسرچ سنٹر کو ڈیجٹیلائزکرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp