مسلمانوں پر ظلم کرنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، شاہدہ منی کا مطالبہ

لاہور۔15 مارچ : نامور گلوکارہ شاہدہ منی کے حال ہی میں دیئے گئے ایک اخباری بیان میں کہ ہمیں یہودیوں کی پروڈکٹس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے ، یہودی اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں، اس بیان کو سنجیدہ فلمی و میوزک حلقوں میں بہت سراہا جا رہا ہے، شاہدہ منی نے کہا کہ امریکہ ، بھارت اور دیگر غیر مسلم قوتیں فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہیں اور روز نت نئے طریقوں سے مسلمانوں کے وجود کو مٹانے کے درپے ہیں تو اب پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ ان ممالک کی ہر قسم کی بنی ہوئی اشیاء کا بائیکاٹ کر یں اس طرح ہم متحد ہو کر دنیا بھر میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp