عالیہ بھٹ کا 25 ویں سالگرہ پر مداحوں کیلئے نئی فلم کی تصاویر کا تحفہ

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 25 ویں سالگرہ منا ئی، اس موقع پر انہوں نے اپنی آنے والی نئی فلم ’راضی‘ کی دو تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔عالیہ بھٹ نے یہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے فلمیں کرنا ایسا ہے کہ میں زندہ ہوں اور زندگی جی رہی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ اپنی 25 ویں سالگرہ اور فلم کی شوٹنگ کے 25 ویں روز لی گئی اپنی نئی فلم راضی کی دو تصاویر پوسٹ کر رہی ہوں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ آج سے ٹھیک 25 دن بعد یعنی 9 اپریل کو فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp