اداکار محمد علی کی 12ویں بر سی19 مارچ کو منائی جائیگی

لاہور۔15 مارچ : پاکستان فلم اندسٹری کے نامور اداکار اور علی زیب فائونڈیشن کے بانی محمد علی کی 12ویں بر سی19 مارچ بروز سوموارکو منائی جائیگی ۔اس موقع پر نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد جبکہ علی زیب فائونڈیشن کی جانب سے مختلف تقریبات اور ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوںنے ابتداء میں اپنے کیرئیر کا آ غاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا اور بعد ازاں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئے۔ ان کا شمار ایشیا ء کے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ محمد علی نے 275 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔اداکار محمد علی 19مارچ 2006ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp