نیچا دکھانے کی بجائے اتحاد کی پالیسی اپنائی جائے تو ہم یقینی طو رپر کامیابیاںسمیٹ سکتے ہیں‘ مائرہ خان

لاہور : نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کونیچا دکھانے کی بجائے اتحاد کی پالیسی اپنائی جائے تو ہم یقینی طو رپر کامیابیاںسمیٹ سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب ایسی فلمیں بن رہی ہیں جنہیں ہم دوسرے ممالک میںنمائش کے لئے پیش کر سکتے ہیں ۔ اگران فلموںکو ان ممالک کی مقامی زبانوںمیں پیش کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی فلم انڈسٹری کی ترقی ، فروغ اورمارکیٹنگ کے لئے ہمیں بیرون ملک اپنے سفارتخانوں سے مدد لینی چاہیے اور اس کیلئے انہیں ٹاسک سونپا جائے ۔ مائرہ خان نے کہا کہ ہمیں ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جس میں ہم دنیا کو یہ بتا سکیں کہ پاکستان دنیا کی مشکلات کاباعث نہیںبلکہ ہم دہشتگردی کا شکارہیں اور ہماری قوم اس کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp