نئی فلموں کی ریلیز سے فلم انڈسٹری کا گراف بہتر ہوتا جا رہا ہے‘ فلمسٹار ثناء

لاہور : فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ ہماری فلم اندسٹری نیچے سے دوبارہ اوپر کی طرف آرہی ہے اور نئی فلموں کی ریلیز کے ساتھ اس کا گراف بھی بہتر ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان کچھ کرنے کی ٹھان لے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ سب متحد ہو جائیں تو انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔ اس کام کیلئے فرد واحد نہیں بلکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام ایسوسی ایشنز کو یکجا ہو کر لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp