سہیل خان کی فلم ’’شورشرابہ‘‘ مکمل ہونے کے باوجود تاحال ریلیز نہ ہو سکی

لاہور : فلمساز سہیل خان کی فلم ’’شورشرابہ‘‘ مکمل ہونے کے باوجود تاحال ریلیز نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق سہیل خان نے گلوکارہ رابی پیرزادہ اور عدنان خان کو مرکزی کرداروں میں لیکر فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ بنائی جس کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار مصطفی قریشی، اچھی خان، میرا،احمد بٹ، سخاوت ناز، عمران خان اور راحیلہ آغا شامل ہیں۔مذکورہ فلم کو پچھلے سال نمائش کرنے متعدد اعلانات کیساتھ اس کا پوسٹر اور ٹریلر بھی لانچ کیا گیا مگر تاحال ’’شورشرابہ‘‘سینمائوں کی زینت نہیں بن سکی۔ یہ فلم گلوکارہ رابی پیرزادہ کی پہلی جبکہ عدنان خان کی ’’محبتاں سچیاں‘‘ کے بعد بطور ہیرو دوسری فلم ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp