بھارتی فلم مارکیٹ چینی فلم مارکیٹ کی طرح بڑی ہے، عامر خان

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلم مارکیٹ چین کی طرح بڑی طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے لیکن باکس آفس پر ایک بڑے کاروبار کے لئے اسے صحیح ڈھانچہ کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے اپنی بیوی کرن رائو کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بھارتی فلم مارکیٹ چین کی طرح بڑی طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ چین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بڑی سرمایہ کاری کرتا ہے اور اس کی انتظامیہ بھی اس کی حمایتی ہے، انہوں نے بہت بڑی تعداد میں سینما تعمیر کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ چین کی فلم مارکیٹ ایک بڑی طاقت رکھتی ہے اور اگر بھارت میں بھی اس کی آبادی کے لحاظ سے زیادہ تھیٹر تعمیر کئے جائیں توچین کی طرح ہماری فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی زیادہ پیش رفت ہو گیلہذا یہ صرف بھارت میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا معاملہ ہے۔
اداکار عامر خان فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ میں اداکار امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp