فلم ’’راضی ‘‘ میں شائقین مجھے مختلف روپ میں دیکھیں گے،عالیہ بھٹ

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلم ’’راضی ‘‘ میں شائقین مجھے مختلف اواتار میں دیکھیں گے کیونکہ یہ ایک تاریخی فلم ہے جو سچی کہانی پر مبنی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا کہ فلم ’’راضی‘‘ ایک منفرد فلم ہو گی جس میں شائقین مجھے مختلف روپ میں دیکھیں گے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ میں کسی تاریخی کا حصہ ہوں جو سچی کہانی پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فلم’’راضی‘‘ کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے اور امید ہے کہ شائقین یہ فلم بے حد پسند کریں گے۔ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ وکی کوشال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم ’’راضی‘‘ ہریند سکا کے ناول ’’کالنگ سہمت ‘‘ سے ماخوذ ہے، فلم رواں سال 11مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 مارچ 2018

Share On Whatsapp