ناپا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فسیٹیول (کل) منعقد ہو گا

کراچی ۔ : نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ (ناپا) کے زیر اہتمام انٹرنیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فسیٹیول (کل) جمعرات کے روز منعقد ہو گا۔ ناپا کے فیسٹیول ڈائریکٹر زین احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول میں اس مرتبہ 10 سے زائد ممالک پرفارم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پہلی مرتبہ تھیٹر اور میوزک سے وابستہ پاکستانی اور غیر ملکی گروپ مشترکہ طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں پاکستان سے اجوکہ تھیٹر اور تحریک نسواں بھی اپنی خاص پرفارمنس پیش کرے گی۔ فیسٹیول کے پہلے روز پاکستان کے نامور کلاسیکل ڈانسر ناہید صدیقی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ فیسٹیول میں امریکی، جرمن، مصر، ایران، فلسطین، سوئٹزر لینڈ، یو اے ای، چیکوسلواکیہ کے ڈرامے اور میوزک کے گروپ شرکت کر رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول 31 مارچ تک جاری رہے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp