اداکارہ نور بخاری نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر اپنا چینل لانچ کردیا

, مذہب کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہی ہوں ،یہی سب آپ کیساتھ اپنے نئے چینل پر شیئر کروں گی، نور بخاری

کراچی : اداکارہ نور بخاری نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر اپنا چینل لانچ کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نور نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنے باضابطہ چینل میں براہ راست نشر ہونیوالے پیغام میں کہا کہ میرے نام سے بہت سارے جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں جہاں ان کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں لہٰذا میں نے سوچا ہے کہ اپنے مداحوں سے براہ راست رابطے میں رہنے کیلئے اپنا چینل لانچ کیا جائے جس میں میں تمام لوگوں سے بات کرسکوں۔
انہوں نے کہا آپ تمام لوگ میری زندگی کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن بہت کچھ ایسا بھی ہے جو نہیں جانتے، میری زندگی میں بہت سارے اتار چڑھاؤ آئے ہیں جو میں آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ کس طرح ایک اداکارہ سے میں دین کی جانب مائل ہوئی۔ اس کے علاوہ میں خدا کے قریب کیسے ہوئی۔ اداکارہ نے کہا میں اپنے مذہب کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہی ہوں اور یہی سب آپ کے ساتھ اپنے نئے چینل پر شیئر کروں گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp