گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے نومولود بیٹے کے انتقال پر فنکاروں کا اظہار تعزیت

لاہور : گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کاشف علی کے نومولود بیٹے کے انتقال پر فنکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شبنم مجید کے بھائی کاشف علی جو انکے منیجر بھی ہیں کی اہلیہ نے مقامی ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا جو ایک روز بعد انتقال کر گیا جس کی وفات پر نامور موسیقار طافو خان ، رابی پیرزادہ ، حمیرا ارشد ، انور رفیع ، عذرا جہاں ، طارق طافو،نعمان جاوید ، ابرار الحق ، سائرہ نسیم ، ترنم ناز ، سائرہ ارشد ، فرحانہ ارشد ، شازیہ منظور اور ایم ارشد نے گلوکار شبنم مجید اور انکے بھائی سے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp