بوبی دیول کو ریس تھری کے بعد ایک اور بڑی فلم مل گئی

ممبئی : سلمان خان کے ساتھ فلم ریس تھری کرنے کے بعد قسمت کی دیوی بوبی دیول پر مہربان ہوگئی ہے کیوں کہ انہیں ایک اور بڑی فلم مل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم ہاس فل کے چوتھے سیکوئل میں بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جوکہ اکشے کمار کے ساتھ 7 سال بعد اسکرین پر نظر آئیں گے جبکہ فلم میں رتیش دیش مک بھی اپنی کامیڈی سے مداحوں کو محظوظ کریں گے، فلم 2019 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp