2010 کے بعد پردے سے غائب رہنے والی عائشہ جھلکاکی تقریب میں شرکت

, اداکارہ نے فلمی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی جہاں ان کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا

ممبئی : نوے کی دہائی میں بالی ووڈ میں عائشہ جھلکا کا راج چلتا تھا، اس دور کے تمام بڑے ہیرو کے ساتھ عائشہ کی جوڑی بنی، سلمان، عامر، اکشے کمار ہوں یا اجے دیوگن سب کے ساتھ عائشہ نے کام کیا، لیکن آج عائشہ گمنام ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے 1983 میں بطور چائلڈ اداکارہ فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن جلد ہی 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم قربان میں سلمان خان کے مدمقابل کردار ادا کرکے فنی سفر کا آغاز کیا تاہم جلد ہی سپراسٹار اکشے کمار کی فلم کھلاڑی میں جلوہ گر ہوئیں اورشہرت حاصل کی۔
اداکارہ عائشہ نے 1992 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم جو جیتا وہی سکندر میں عامر خان کے مدمقابل کردار ادا کرکے خوب شہرت حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلم کا گیت پہلا نشہ آج بھی مشہور ہے۔عائشہ نے بزنس مین سمیر وشی سے 2003 میں شادی کر لی۔
شادی کے بعد بھی کچھ فلموں میں سپورٹنگ رول کرتی نظر آئیں، لیکن 2010 کے بعد وہ پردے سے غائب ہو گئیں۔اداکارہ عائشہ جھلکا اپنی بزنس مصروفیات کے باعث فلمی تقریبات میں کم ہی شرکت کرتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے فلمی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی جہاں ان کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا جب کہ ماضی کی خوبصورت اداکارہ کے وزن میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp