بالی وڈ فلم رئیس کے اداکار نریندرا جھا دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے

ممبئی : بالی وڈ فلم رئیس کے اداکار نریندرا جھا دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے، ان کی عمر 55 برس تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نریندرا جھا 28 اپریل 1962 میں پیدا ہوئے اور بدھ کی صبح (14مارچ)کو واڈا میں اپنے فارم ہائوس میں دل کا تیسرا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے، انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آگاز ماڈلنگ سے کیا اور 1992 میں اداکاری کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے فلم فنتوش میں اہم کردار ادا کیا پھر فلم رئیس ، حیدر، کابل ، فورس 2،ہماری ادھوری کہانی، موہن جوداڑو ،گھائل ونس اگین اور دیگر میں دکھائی دیئے جبکہ انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا۔۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp