کرن جوہر کی طرف سے والدہ کی 75 ویں سالگرہ کے لئے دعوت نامے ارسال

ممبئی : بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنی ماں کی سالگرہ کے لئے فلم انڈسٹری اور دیگر لوگوں کو دعوت نامے بھیج دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر 18 مارچ کو اپنی ماں کی 75ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائیں گے جس کے لئے انہوں نے فلم انڈسٹری اور اس سے وابستہ دیگر لوگوں کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں جبکہ اداکار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے انسٹاگرام پر دعوت نامے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دعوت نامہ ایک باکس کی صورت ہے،جس میں سفید پھولوں کا گلدستہ، چاکلیٹس ، منی کیک اور مشروب کی بوتل نظر آرہی ہے۔۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp