بشری انصاری تفریح کیلئے کینیڈا روانہ ، دو ماہ قیام کے بعد واپس آئیں گی

لاہور : سینئر اداکارہ بشری انصاری کینیڈا روانہ ہو گئیں ، دو ماہ قیام کے بعد واپس آجائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بشری انصاری مسلسل شوبز مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہو چکی تھیں جسے دور کرنے کیلئے وہ کینیڈا روانہ ہوئی ہیں جہاں وہ ٹورنٹو میں دو ماہ قیام کے دوران سیاحتی اور تاریخی مقامات کی سیرو تفریح کریں گی ۔دو ماہ کی چھٹیاں گزارنے کے بعد مئی کے وسط میں واپس آجائیں گی۔۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp