پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’’ ٹک ٹاک ‘‘ 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاہور : پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’’ ٹک ٹاک ‘‘ 23مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کر دی جائیگی۔فلم میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور محترمہ فاطمہ جناح کے کردار کو بھی دکھایا گیا ہے ۔ اداکار احسن خان نے قائد اعظم اور اینکر ماریہ میمن نے محترمہ فاطمہ جناح کی آواز میں ڈبنگ کی ہے ۔جبکہ اداکار غلام محی الدین اور علی خان نے بھی فلم میں مختلف کرداروں کی آواز کی ڈبنگ کی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp