ٹھگز آف ہندوستان' میں امیتابھ کی جھلک قرار دی گئی تصویر افغان پناہ گزین کی نکلی

تصویر ایک 68 سالہ افغان پناہ گزین شاہباز کی ہے، جو انہوں نے پاکستان میں کھینچی تھی، عالمی شہرت یافتہ فوٹو گرافر اسٹیو مک کری

نئی دہلی : بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی آنے والی نئی فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' میں بگ بی کی جھلک قرار دے کر بھارتی میڈیا میں جس تصویر کا خوب چرچا ہوا وہ درحقیقت ایک افغان پناہ گزین کی نکلی۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر ایک تصویر کا خوب چرچا رہا، جسے امیتابھ بچن کی آنے والی نئی فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' میں بگ بی کا نیا روپ قرار دیا گیا اور حقیقت جانے بغیر ان کے میک اپ کی تعریفوں کے پٴْل بھی باندھے گئے کہ امیتابھ ذرا بھی پہچان میں نہیں آرہے۔
تاہم حقیقت اٴْس وقت کھلی، جب مذکورہ تصویر کھینچنے والے عالمی شہرت یافتہ فوٹو گرافر اسٹیو مک کری نے وضاحت کی کہ یہ تصویر دراصل ایک 68 سالہ افغان پناہ گزین شاہباز کی ہے، جو انہوں نے پاکستان میں کھینچی تھی۔اسٹیو مک کری نے یہ تصویر اپنے اًن ویریفائیڈ اکاؤنٹ پر گذشتہ برس پوسٹ کی تھی، اگرچہ یہ تصویر ان کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ نہیں کی گئی، تاہم یہ فوٹوگرافر کی ویب سائٹ پر ضرور موجود ہے۔
واضح رہے کہ فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنائ شیخ شامل ہیں۔عامر خان کی فلم نے امیتابھ بچن کو بیمار کردیا فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو صحت کی خرابی کے کچھ مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔جودھ پور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران گھنٹوں گھنٹوں بھاری بھرکم لباس پہننے سے امیتابھ بچن سر، کمر اور گردن میں درد کی شکایت کرنے لگے اور شوٹنگ کے دوران ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔امیتابھ کے چیک اپ کے لیے ممبئی سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو طیارے کے ذریعے جودھ پور طلب کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں 2 دن کا آرام کا مشورہ دیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp