ہماری کوششوں سے 2020ء تک خسرہ کا وائرس ملک سے مکمل طور پر ختم ہو جائے گا،

, خسرہ سے بچائو مہم کی کامیابی کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے مؤثر منصوبہ تیار کیا جائے گا،وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ : وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ موذی مرض خسرہ سے بچائو کے حوالہ سے مہم اگست میں شروع کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر کوششوں سے 2020ء تک خسرہ کا وائرس ملک سے مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچائو اور مہم کی کامیابی کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے مؤثر منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک موذی مرض ہے، اس کے خاتمہ کی مہم کے دوران ملک کے تمام ویکسینیشن سنٹرز پر ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یونین کونسلز کی سطح پر شہریوں میں شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کیلئے منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ مہم کی کامیابی کیلئے اپنے بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹر پر لے جائیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp