عامر خان نے انسٹاگرام جوائن کر لیا

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام جوائن کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے فیس بک اور ٹوئٹر کے بعد اب انسٹاگرام پر بھی اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے، جس پر وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور وڈیوز شئیر کریں گے۔ عامر خان ان دنوں کترینہ کیف ،امیتابھ بچن اور فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ جودھ پور میں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 مارچ 2018

Share On Whatsapp